• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 161445

    عنوان: ایک کی مشین دوسرے کی محنت اور نفع میں شرکت کیا یہ درست ہے؟

    سوال: ایک آدمی دوسرے آدمی کو پیسہ دیتاہے کہ گنے والی مشین خریدکرچلاوجومنافع ہوگا وہ نصف نصف یعنی مشین ایک آدمی کی جبکہ کام دوسرے آدمی اورمنافع میں دونوں شریک ہوں گے ۔کیاایساکرناجائزہے ؟اگرجائزنہیں توکونسی صورت حلال اور جواز کی ہے ؟

    جواب نمبر: 161445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:927-804/D=9/1439

    سوال میں مذکور صورت درست نہیں ہے، البتہ اگر کام کرنے والے شخص سے مشین کا کرایہ طے کرلیا جائے تو درست ہے کرایہ خواہ ماہانہ ہو یا روزانہ کے حساب سے یا جتنے گھنٹے چلے گی ہرگھنٹہ کے اعتبار سے طے ہو سب طرح سے جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند