• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 159167

    عنوان: چند پہلے غصب كردہ چیز كی قیمت كس حساب سے دینی ہوگی؟

    سوال: ایک شخص نے اینٹوں کی ایک ٹالی چند سال قبل غصب کر لی تھی اب وہ مالک کو ضمان ادا کرنا چاہ رہے ہیں تو اس کی کیا صورت ہوگی ؛آیا اینٹوں کی گزشتہ قیمت دینے پڑے گی یا آج کی قیمت۔ برائے کرم مدلل مفصل جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 159167

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 634-576/M=6/1439

    صورت مسئولہ میں اس غاصب شخص پر لازم ہے کہ مغصوبہ اینٹوں کے مثل کو واپس کردے اور یہ ممکن نہ ہو تو یوم الغصب کی قیمت مالک کو ادا کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند