• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 153063

    عنوان: والدین مرحومین کی بعد از مرگ خدمت کیسے کی جائے؟

    سوال: کیا اولاد اپنے والدین مرحومین کو ایصال ثواب اور صدقہ جاریہ، طواف و عمرہ کے ذریعے سے ان کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی ان کی خدمت کرسکتی ہے ۔ بھلے ان کی زندگی میں وہ ان کی اس درجے کی خدمت نہ کر سکی ہو جو اسے کرنی چاہیے تھی۔

    جواب نمبر: 153063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1222-1117/H=11/1438

    جب کہ زندگی میں کوتاہی خدمت کرنے میں ہوگئی تو ایسی صورت میں تو بہت زیادہ مرحومین ماں باپ کے حق میں دعاء اور ایصالِ ثواب کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے، یعنی قرآنِ کریم درود شریف نوافل پڑھ کر بکثرت مالی صدقہ کرکے اور طواف وعمرہ کرکے ثواب پہنچاتے رہیں، قیامت میں فرمانبردار اولاد میں ان شاء اللہ شمار ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند