• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 1516

    عنوان:

    کیا انشورنس کروانا جائز ہے؟ (۲) کیاانشورنس کمپنی میں ملازمت کرنا جائز ہے؟ (۳) کیاانشورنس ایجنٹ بننا جائز ہے؟

    سوال:

     (۱) کیا انشورنس کروانا جائز ہے؟

    (۲) کیاانشورنس کمپنی میں ملازمت کرنا جائز ہے؟

    (۳) کیاانشورنس ایجنٹ بننا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 1516

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  867/ج = 867/ج)

     

     (۱) انشورنس میں چونکہ سود اور جوا دونوں پائے جاتے ہیں جو حرام قطعی ہیں، اس لیے انشورنس کروانا جائز نہیں۔

    (۲) انشورنس کمپنی میں جائز کام مثلاً دربان چوکیداری وغیرہ وہ کام جس میں انشورنس کے حوالہ سے تعاون نہ پایا جائے اس کی ملازمت کرسکتے ہیں، جائز ہے اگرچہ بہتر نہیں، انشورنس کمپنی میں وہ ملازمت جس میں انشورنس کے متعلق لکھا پڑھی کرنا پڑتی ہو یا کسی اور گناہ میں تعاون کرنا پڑتا ہو، جائز نہیں۔

    (۳) جائز نہیں کیونکہ یہ درحقیقت سود اور جوا کے کام میں شریک بنانے کا کام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند