• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 150261

    عنوان: کسی کمپنی کا نام یا لوگو استعمال کرنا

    سوال: میں اور میرے رشتہ دار و دوست احباب بیگ کا کارخانہ چلاتے ہیں جس میں بچوں کے اسکول بیگ اور دیگر بیگ بنتے ہیں آج کے دور کے حساب سے دوکاندار کے کہنے پر کچھ نامی کمپنیوں کے نام ولوگو کا استعمال ہم اپنے بیگ پر کرتے ہیں، کیا یہ ہمارے لے درست ہے ؟ کچھ کمپنیاں بچوں کے کارٹون کرکٹر والی فوٹو کو بھی رجسٹرد کرا تے ہیں تاکہ یہ فوٹو لگا کر کوئی بیگ نہ بنائے لیکن یہ فوٹو چوری چھپے مارکیٹ میں مل جاتی ہیں جس کا استعمال بھی ہم اپنے بیگوں میں کرتے ہیں، کیسا ہے ؟ آپ کی وضاحت کے لیے بتا دوں کہ کبھی کبھی پولس چھاپے ماری میں اسے بیگوں ضبط کر لیا جاتا ہے کوپی رائٹ کی خلاف ورزی میں۔ برائے مہربانی دین کی روشنی میں صحیح رائے دیں۔

    جواب نمبر: 150261

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 844-802/sn=8/1438

    (۱) یہ درست نہیں ہے؛ کیوں کہ یہ دھوکہ اور خیانت ہے اور حدیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: من غَشَّنا فلیس مِنّا (مسلم: رقم: ۱۰۱) یعنی جو شخص دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

    (۲) یہ بھی جائز نہیں ہے، اس میں بھی متعدد شرعی قباحتیں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند