• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 149575

    عنوان: آج دنیا میں ہمارے دوست کون لوگ ہیں جن پر ہم بھروسہ کرسکتے ہیں؟

    سوال: (۱) آج دنیا میں ہمارے دوست کون لوگ ہیں جن پر ہم بھروسہ کرسکتے ہیں؟ (۲) کیا سیاست میں جانا غلط ہے؟ براہ کرم، آج کے حالات کے مطابق بتائیں۔

    جواب نمبر: 149575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 776-695/H=7/1438

    (۱) دیانت، امانت، تقویٰ، طہارت میں کمال درجہ پر فائز ہوں، آپ کی غلط باتوں پر روک ٹوک کرکے اصلاح کی طرف آپ کو لانے میں کوشش صرف کرتے ہوں غلط سلط باتوں میں آپ کی ہاں میں ہاں نہ ملاتے ہوں۔ اغراض پرستی کی خاطر آپ سے دوستی نہ گانٹھتے ہوں ہرمعاملہ میں احتیاط کو ملحوظ رکھتے ہوں زبان کے سچے ہوں ایفائے عہد میں پکے ہوں دنیا سے بے رغبت اور آخرت کی جوابدہی کا احساس وفکر رکھتے ہوں الغرض ہرلحاظ سے دین میں پختہ ہوں اور ہرگناہ سے بچتے رہنے میں پوری سعی کرتے ہوں ایسے لوگوں پر بھروسہ کریں ان کا دامن پکڑلیں ان کی دوستی سے ان شاء اللہ دنیا وآخرت میں بیحد فوائد حاصل ہوں گے، پھیلے ہوئے ظاہری وباطنی فتنوں اور آفات سے محفوظ ہوجائیں گے۔

    (۲) سیاست سے کیا مراد ہے؟ اس کو صاف صحیح واضح انداز پر لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند