• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 148580

    عنوان: سپارے خریدنے كے لیے دی گئی رقم میں سے كچھ بچالینا

    سوال: میں ایک مدرسہ میں مدرس ہوں مہتمم صاحب مجھے کوئی رقم دے اور کہے کہ اس سے سپارے خرید کر بچوں کو دے دینا وہ سپارے عام طور پر ۱۰۰ روپئے میں ملتے ہیں اور میں اسے ہول سیل میں ۶۰ روپئے میں آتے ہیں لاتا ہوں اور عام بازاری ریٹ یعنی ۱۰۰ روپے سے کم ۸۰ یا ۹۰ روپے کے حساب سے .بچوں میں تقسیم کرتا ہوں اور جو ۱۰ یا ۲۰ روپے ہیں اس کو میں اپنے پاس رکھ لیتا ہوں تو کیا اس رقم کا میرے پاس رکھنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 148580

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 581-478/H=5/1438

    مہتمم کی دی ہوئی کل رقم سے پارے خریدکر بچوں کو تقسیم کرنا واجب ہے، دس بیس یا کم وبیش روپئے مذکور فی السوال طریقہ اپناکر بچاکر خود رکھ لینا جائز نہیں اب تک اس طریق پر جو رقم بچائی ہے اتنی رقم کے بھی پارے خریدکر بچوں میں تقسیم کرنا آپ کے ذمہ واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند