• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 146375

    عنوان: ہیوی یا نصف کرایہ ڈپوزٹ پر مکان كرایہ پر دینا؟؟

    سوال: کیا ہم ہیوی ڈپوزٹ(heavy deposit) پر یا نصف کرایہ ڈپوزٹ پر اپنا مکان کرایہ پر دے سکتے ہیں؟ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں مکمل تفصیل بتائیں۔

    جواب نمبر: 146375

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 221-154/H=2/1438

    ہیوی ڈپوزٹ یعنی ایک موٹی رقم مالک مکان کو دے کر بغیر کرایہ مکان میں رہنا اور کرایہ داری کا معاملہ ختم ہونے پر دی ہوئی رقم واپس لینا یا کرایہ میں تخفیف (نصف کرایہ پر) کا معاملہ کرکے مکان میں رہنا کل قرض جرّ نفعاً فہو ربٰو کے تحت دونوں صورتوں میں معاملہ نا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند