• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 146233

    عنوان: كوچنگ كی فیس سے متعلق ؟

    سوال: کچھ سالوں پہلے میں نے ایک کوچینگ میں ایک سال کے کورس میں داخلہ لیا تھا، فیس چالیس ہزار تھی، میں نے قسطوں میں کل پچیس ہزار فیس جمع کردی اور کورس ختم ہونے سے ایک مہینہ پہلے ہی چھوڑ دیا، مجھے کیا کرنا چاہئے؟ (۱) اب اس کورس کی فیس بڑھ گئی ہے میں بقیہ پیسہ پرانی فیس کی بنیاد پر دوں یا نئی فیس کی بنیاد پر؟ (۲) کیا ایک مہینہ جو میں نے پڑھا اُس کی بھی جمع کروں؟

    جواب نمبر: 146233

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 224-279/L=3/1438

     

    (۱) اگر آپ نے ابتداء میں پورے سال کے فیس کا معاملہ کرلیا تھا تو آپ بقیہ فیس پرانی فیس کی بنیاد پر ادا کریں گے۔

    (۲) جی ہاں! اس مہینے کی فیس بھی جمع کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند