• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 749

    عنوان:

    ایک قسم کا کفارہ پاکستانی روپئے کے حساب سے کتنا ہوگا؟ نیز، کیا یہ رقم صرف ایک شخص کو دینا کافی ہے یا دس افراد الگ الگ کو دینا ہوگا؟

    سوال:

    ایک قسم کا کفارہ پاکستانی روپئے کے حساب سے کتنا ہوگا؟

    نیز، کیا یہ رقم صرف ایک شخص کو دینا کافی ہے یا دس افراد الگ الگ کو دینا ہوگا؟

    رہ نمائی فرمائیں ۔ شکریہ!

    جواب نمبر: 749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 619/ب=573/ب)

     

    شریعت میں ایک مسکین کا کفارہ ایک روزے کے لیے ایک کلو چھ سو تینتیس (1.633) گرام گیہوں ہے۔ اب آپ اپنے یہاں کی کرنسی کا حساب غلہ مارکیٹ میں جاکر لگالیں، اتنی ہی مقدار کے حساب سے دس مسکینوں کو کفارہ نکال دیں، کئی مسکینوں کو بھی دے سکتے ہیں، اور ایک مسکین کو بھی دس دن میں دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند