• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 7412

    عنوان:

    مجھے پہلے نماز میں شک ہوتا تھا لیکن وہ چھوٹ گیا، پھر اور بھی چیزوں میں ہوا۔ لیکن اب میرا شک اس حد تک جا چکا ہے کہ میں کیڑے مکوڑوں سے ڈرنے لگی ہوں۔ سوچتی ہوں کہ یہاں ہو گا، میرے کپڑوں کے ساتھ ہوگا، میرے بالوں میں ہوگا یعنی بہت شک ہوتا ہے۔ اور میں نے نفل بھی مانی ہے کہ جب تک ٹھیک نہیں ہوجاتی نفل پڑھوں گی۔ کیا یہ نذر صحیح ہے؟ نیز میرا سوال یہ بھی ہے کہ میرے شک کا کیا علاج ہے ،مجھے کیا کرنا ہوگا؟

    سوال:

    مجھے پہلے نماز میں شک ہوتا تھا لیکن وہ چھوٹ گیا، پھر اور بھی چیزوں میں ہوا۔ لیکن اب میرا شک اس حد تک جا چکا ہے کہ میں کیڑے مکوڑوں سے ڈرنے لگی ہوں۔ سوچتی ہوں کہ یہاں ہو گا، میرے کپڑوں کے ساتھ ہوگا، میرے بالوں میں ہوگا یعنی بہت شک ہوتا ہے۔ اور میں نے نفل بھی مانی ہے کہ جب تک ٹھیک نہیں ہوجاتی نفل پڑھوں گی۔ کیا یہ نذر صحیح ہے؟ نیز میرا سوال یہ بھی ہے کہ میرے شک کا کیا علاج ہے ،مجھے کیا کرنا ہوگا؟ برائے کرم جلد سے جلد جواب دیجئے گا۔ اللہ آپ سب کی مشکلات حل کرے ( آمین)۔ جواب کا شدت سے انتظار رہے گا۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    جواب نمبر: 7412

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1700=1457/ ب

     

    اگر زبان سے آپ نے کہہ دیا ہے تو یہ نذر ہوگئی، اور اگر صرف دل میں اس طرح کا ارادہ کیا ہے تو یہ نذر نہ ہوگی۔ آپ کثرت سے أعوذُ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھا کریں اور کبھی کبھی پڑھ کر سینہ پر دم بھی کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند