• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 67695

    عنوان: اپنی صفائی بیان کرنے کے لئے كیا قرآن کا حلف اٹھا سکتے ہیں.؟

    سوال: مجھے ارجنٹ ایک فتویٰ چا ہئے اپنی صفائی بیان کرنے کے لئے سچا قرآن کا حلف اٹھا سکتے ہیں.؟ اور اگر اٹھا لے تو اسکا گناہ کیا ہے سچ پر؟اور اگر جھوٹا کوئی اٹھا لے تو اس کا گناہ کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 67695

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1133-1144/N=11-1437 (۱، ۲) : اظہار صداقت کے لیے قرآن شریف کی سچی قسم کھانا درست ہے ، مفتی بہ قول یہی ہے ، البتہ بہتر یہ ہے کہ اللہ تعالی یا اس کی کسی خاص صفت کی قسم کھائی جائے۔ اور اگر کسی نے قرآن پاک کی جھوٹی قسم کھائی تو وہ سخت گنہگار ہوگا اور اس پر سچی پکی توبہ اور استغفار لازم ہوگا، قال الکمال: ولا یخفی أن الحلف بالقرآن الآن متعارفاً فیکون یمیناً (در مختار مع شامی ۴۸۴، ۴۸۵، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند) ، نیز بہشتی زیور مدلل (۳: ۵۱، مسئلہ: ۴، مطبوعہ: کتب خانہ اختری متصل مظاہر علوم سہارن پور) دیکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند