• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 63068

    عنوان: غیر مسلم کو قرآن سنا سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: (۱)غیر مسلم کو تعویذ دے سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر دے سکتے ہیں تو ویسا ہی تعویذ دیں جو مسلمان کو دی جاتی ہے ؟ یا غیر مسلم کو الگ سے کچھ لکھ کر دی جاتی ہے؟ مزید وضاحت فرمائیں۔ (۲) غیر مسلم کو روقیہ سناسکتے ہیں یا نہیں جب کہ اس کو غسل و ضو دیا جائے ؟ (۳) غیر مسلم کو قرآن سنا سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 63068

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 247-247/M=3/1437-U (۱، ۲، ۳) غیر مسلم کو تعویذ دے سکتے ہیں اور اس کو قرآن یا روقیہ سنا بھی سکتے ہیں البتہ اگر ایسا محسوس ہو کہ غیرمسلم تعویذ کا ادب واحترام نہیں کرپائے گا اور بے حرمتی کا اندیشہ ہو تو اس کو قرآنی آیات پر مشتمل تعویذ نہ دی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند