• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 58223

    عنوان: بیوی نے غصے میں کہا کہ میں نے قسم کھا لی ہے کہ میں آپ کے پاس کبھی نہیں آؤں گی

    سوال: میری بیوی کا مجھ سے جھگڑا ہو گیا. میں ابو ظھبی میں رہتا ہوں اور میری بیوی پاکستان میں رھتی ہے . میں نے اسے کہا کہ میں آپ کو کچھ دنوں تک ابو ظھبی بلاوں گا. اس نے غصے میں کہا کہ "میں نے قسم کھا لی ہے کہ میں آپ کے پاس کبھی نہیں آؤں گی". اب ہم دونوں بہت پریشان ہیں کہ اس قسم کا کفارہ کیسے ادا کریں. آپ سے گزارش ہے کہ ہماری رھنمائیں فرمائیں۔

    جواب نمبر: 58223

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 604-604/M=6/1436-U حانث ہونے کی صورت میں بیوی پر قسم کا کفارہ لازم ہوگا اور کفارہ یہ ہے کہ: دس غریبوں کو صبح وشام دووقت پیٹ بھرکر کھانا کھلائے، یا دس غریبوں کو کپڑا دے، اور اگر اتنی وسعت نہ ہو تو تین روزے مسلسل رکھے۔ فکفارتہ تحریر رقبة أو إطعام عشرة مساکین وفي الشامي: وفي الإطعام إما التملیک أو الإباحة فیعشّیہم ویغدّیہم ․․․ وإن عجز عنہا وقت الأداء صام ثلاثة أیام ولاءً ویبطل بالحیض ․ (الدر مع الرد: ۳/۷۲۵-۷۲۷، کتاب الأیمان، ط: سعید)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند