• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 39156

    عنوان: کیا قرآن کی قسم کھانا جائز ہے ؟

    سوال: کیا قرآن کی قسم کھانا جائز ہے ؟اگر کوئی شخص قرآن کو سجدہَ عبادت کرے اور اسکا کہنا یہ ہو کہ یہ اللہ کا کلام ہے تو کیا وو کافر ہو جائے گا یہ سجدہ کرنے سے؟اگر قرآن کو سجدہ تعظیمی کرے تو کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 39156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1195-1004/B=7/1433 قرآن اللہ کا کلام اور اس کی صفت ہے، اللہ کی اور اس کے کلام کی قسم کھانا درست ہے، قرآن کے لیے سجدہٴ عبادت جائز نہیں، سجدہٴ تعظیمی کی گنجائش ہے، یعنی قرآن کے احترام میں تھوڑا جھک جائے تو کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند