• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 39081

    عنوان: نذر پوری كرنا

    سوال: میں نے اللہ کے نا م پر ایک نذ ررکہا تہا، کہ ا گر اللہ نے ہما راقرضہ ختم کردیا تو میں اللہ کے نا م پرایک بھیڑ قربانی کردوں گا۔ اب سوال یہ ہے کہ تین حصے ختم ہوگئے ہیں اور کچھ باقی ہیں۔ کیا میں یہ قربانی ابہی کر سکتاہوں یا نہیں؟ اور کیا اس کا گوشت میری فیملی کھا سکتی ہے ؟ اور اگر میں نے یہ قر با نی وقت سے پہلے کردیا توکیا ا س کا ا عا د ہ ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 39081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 969-969/M=7/1433 جی ہاں، آپ ابھی اسی وقت قربانی کرسکتے ہیں، بعد میں اس کا اعادہ لازم نہیں ہے، لیکن اس کا گوشت آپ کی فیملی نہیں کھاسکتی، اسے کچا یا پکا فقراء میں تقسیم کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند