• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 36913

    عنوان: کیا اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کے لیے قرآن اور اللہ کی قسم کھائی جاسکتی ہے؟ قسم کھانے کے بعد اگرلوگ اعتبار نہ کریں تو؟ اس سلسلہ میں کیا حکم ہے؟

    سوال: کیا اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کے لیے قرآن اور اللہ کی قسم کھائی جاسکتی ہے؟ قسم کھانے کے بعد اگرلوگ اعتبار نہ کریں تو؟ اس سلسلہ میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 36913

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 362=362-3/1433 بے ضرورت قسم کھانا بری بات ہے، سچی بات پر بھی جہاں تک ہوسکے قسم نہ کھائے، جہاں ضروری ہو وہاں سچی قسم کھانے میں حرج نہیں، قسم صرف اللہ کی کھانی چاہیے، قسم کے بعد بھی لوگ اعتبار نہ کریں تو قسم کھانے والا برئ الذمہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند