• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 36668

    عنوان: منت

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی اللہ سے منت مانگے کہ اگر مجھے نوکری ملتی ہے تو میں ایک روزہ رکھ لونگا ؟ا ور وہ منت پوری ہو جاتی ہے تو اس کو وہ روزہ کب تک رکھنا ہوگا اس کی مدت کہا ں تک ہوگی ؟

    جواب نمبر: 36668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 310=309-2/1433 اگر اس نے کوئی دن اور تاریخ متعین نہیں کی تھی تو اس کو اختیار ہے جب چاہے ایک روزہ رکھ لے، رمضان اور ایام منہیہ کے علاوہ دنوں میں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند