• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 36356

    عنوان: میرا مسلہ کا حل بتائے

    سوال: میں نے کسی دوست کو کہا کہ تمھیں اپنے گھر والوں کا واسطہ مجھے کبھی فون مت کرنا اور میں خود تمھیں فون کیا کرونگا۔ میں نے یہ غصّہ میں کہا تھا تو اب میں کیا کر سکتا ہوں؟ مجھے اس سے قطع تعلق نہیں کرنا ہے مگر اب وہ مجھے فون نہیں کرتا، جب کہ کچھ ضروری کام ہو تب بھی، اس وجہ سے ہم دونو ں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ اور وہ میرا بزنس پارٹنر بھی رہ چکا ہے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 36356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 233=139-2/1433 نہ آپ نے قسم کے الفاظ کہے نہ ہی اللہ کی قسم کھائی تو پھر صرف مذکورہ الفاظ کہنے سے کسی قسم کی قسم نہیں ہوئی، آپ اپنے دوست سے معذرت کرلیں اور آئندہ بلاتکلف ایک دوسرے کو فون کیا کریں، کسی تردد میں نہ پڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند