• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 33289

    عنوان: سائل نے جان بوجھ کر اللہ تعالیٰ کی جھوٹی قسم کھائی ہے اس سلسلہ میں کیا حکم ہے؟

    سوال: سائل نے جان بوجھ کر اللہ تعالیٰ کی جھوٹی قسم کھائی ہے اس سلسلہ میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 33289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1312=789-8/1432 جو بات ہوچکی ہے اس پر جھوٹی قسم کھانا بڑا گناہ ہے جان بوجھ کر جھوٹی قسم کھالے تو اس کے گناہ کی کوئی حد نہیں اس کا کوئی کفارہ نہیں بس دن رات اللہ تعالیٰ سے توبہ استغفار کرکے اللہ تعالیٰ سے معاف کرائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند