• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 3221

    عنوان:

    ایک دفعہ سیگریٹ پیتے ہوئے پکڑاگیا تھا، اس کے بعدمیرے والدین نے مجھے بہت سمجھایا اور انہوں نے سیگریٹ چھوڑنے کے لیے مجھے قرآن مجید کے اوپر ہاتھ رکھ کر قسم دی کہ آئندہ سیگریٹ نہیں پیوں گا جب کہ کچھ عرصے کے عمل کے بعد میں قسم توڑ چکاہوں، اس کا کفارہ کیاہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3221

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 302/ ب= 279/ ب

    قسم توڑنے کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کودونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلائیں۔ اوراگر اس کی استطاعت نہ ہو تو لگاتار تین روزے رکھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند