• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 28324

    عنوان: اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص سے یہ کہے کہ؛ ” فلاں بات صحیح ہے ، اور اگر یہ بات صحیح نہیں ہوئی تو میں تمہارا غلام ہوجاؤں گا“۔ اگر وہ بات صحیح ہوجائے تو کیا پہلا شخص دوسرے شخص کا غلام ہوجائے گا؟

    سوال: اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص سے یہ کہے کہ؛ ” فلاں بات صحیح ہے ، اور اگر یہ بات صحیح نہیں ہوئی تو میں تمہارا غلام ہوجاؤں گا“۔ اگر وہ بات صحیح ہوجائے تو کیا پہلا شخص دوسرے شخص کا غلام ہوجائے گا؟

    جواب نمبر: 28324

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 62=62-1/1432

    جب فلاں بات صحیح ثابت ہوئی تو غلام ہوجانے کی شرط پائی ہی نہیں گئی، لہٰذا قائل کے غلام ہونے کا سوال ہی فضول ہے، بلکہ اگر شرط پائی بھی جاتی یعنی فلاں بات صحیح نہ ہوتی تب بھی وہ شخص دوسرے کا غلام نہ ہوتا کیوں کہ کلام الناس کے عرف میں اس طرح کی بات صرف اپنی بات کو موٴکد کرنے کے لیے کہہ دیا کرتے ہیں، حقیقی غلامی کا تصور نہ ہوتا ہے نہ یہ صحیح ہے اور اس طرح دعویٰ نہ کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند