• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 27867

    عنوان: کیا اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کے لیے قرآن اور اللہ کی قسم کھائی جاسکتی ہے؟ قسم کھانے کے بعد اگرلوگ اعتبار نہ کریں تو؟

    سوال: کیا اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کے لیے قرآن اور اللہ کی قسم کھائی جاسکتی ہے؟ قسم کھانے کے بعد اگرلوگ اعتبار نہ کریں تو؟

    جواب نمبر: 27867

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2147=1743-1/1432

    اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کے لیے دو معتبر گواہوں کی گواہی پیش کریں۔ ثبوت میں قسم نہیں کھائی جاتی، قسم تو انکار کرنے والے کے ذمہ ہے، انکار کرنے والا اپنے انکار کو زوردار بنانے کے لیے قسم کھاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند