• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 19309

    عنوان:

    گناہ و ناجائز چیز کی منت پوری نہیں کی جائے گی

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ خواتین منت مانتی ہیں کسی حاجت کے لیے کہ اگر پوری ہو جائے تو وہ سات بیبیوں کی کہانی سنائیں گیں یا بی بی سیدہ کی کہانی سنائیں گیں ۔تو ایک کتابچہ سے کوئی ایک خاتون پڑھتی ہے اور باقی سات خواتین سنتی ہیں اور آخر میں دعا کے بعد کوئی میٹھی چیز بھی رکھتی ہیں۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ کہانی میں یہی ہوتا ہے کہ کسی نے منت مانی یہی اور حاجت پوری ہونے کے بعد منت پوری نہیں کی تو اس کو مشکلات کا سامنا ہوا پھر خواب میں یاد دہانی کے بعد منت پوری کی تو مشکلات ختم ہوگئیں۔ برائے مہربانی تفصیلی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 19309

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 160=140-2/1431

     

    خواتین کا حاجت پوری ہونے پر سات بیبیوں کی کہانی یا بی بی سیدہ کی کہانی سنانے کی نذر ماننا جائز نہیں اور اگر کسی نے منت مانی اور حاجت پوری ہوگئی تو اس نذر کا پورا کرنا جائز نہیں، منت پوری نہ کرنے کی صورت میں مشکلات کا سامنا ہونا اتفاقی امر ہے، اس کو حجت بنانا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند