• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 176788

    عنوان: جس دن كی منت مانی تھی اس دن كے علاوہ كسی اور دن كام ہوا تو كیا منت كا پورا كرنا ضروری ہوگا؟

    سوال: میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر کوئی شخص منت مانتا ہے کہ اگر میرا یہ کام کل ہوگیا تو میں یہ کام کروں گا، اور اس کا کام جس کے لیے اس نے منت مانی تھی وہ کسی اور دن ہوگیا توکیا وہ منت پوری کرے گا؟

    جواب نمبر: 176788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 564-516/B=08/1441

    صورت مذکورہ میں آپ کے لئے وہ منت پوری کرنی ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند