• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 170881

    عنوان: كسی نے مشت زنی نہ كرنے كی قسم كھائی اور دوسرے كے ہاتھ سے كرالی تو كیا وہ حانث ہوجائے گا؟

    سوال: میں نے قسم کھائی تھی کہ مشت زنی نہیں کروں گا، لیکن میرے پاس لیٹے ہوئے ایک شخص نے میرے حکم کے بغیر میری مشت زنی کی، میں نے صرف ایک مرتبہ اپنے ہاتھ سے اس کے ہاتھ کو دبایا تو کیا یہ اس طرح کرنے سے میں حانث ہوگیا ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 170881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 925-872/M=10/1440

    صورت مسئولہ میں آپ کے پاس لیٹے ہوئے شخص نے جب آپ کی مشت زنی کی تو آپ نے اس فعل سے اس کو نہ روکا نہ منع کیا بلکہ ایک مرتبہ اپنے ہاتھ سے دباکر اس کا ساتھ دیا تو آپ کی جانب سے اس فعل کے ارتکاب میں دلالةً اجازت پائی گئی اور عملاً اعانت بھی لہٰذا آپ حانث ہوگئے۔ آپ پر کفارہ قسم لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند