• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 162897

    عنوان: قسم ٹوٹنے کا شبہ ہو تو کفارہ دینا کیسا ہے؟ اور اس كا طریقہ كیا ہے؟

    سوال: میں نے ایک کام نہ کرنے کی قسم کھائی تھی لیکن مجھے شک ہے کہ مجھ سے وہ کام ہو گیا ہے ، اب میں کفارہ ادا کرنا چاھتا ہوں تو جو اہم نکات ہیں وہ کرنے سے قاصر ہوں ، مجھے بتا دیں کہ کتنے پاکستانی روپے میں کسی غریب کو دے دوں؟ پلیز ضرور بتائیں۔

    جواب نمبر: 162897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1107-974/D=10/1439

    قسم ٹوٹ جانے کا شبہ ہونے کی بنا پر آپ قسم کا کفارہ ادا کرنا چاہتے ہیں تو قسم کا کفارہ یہ ہے دس مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلادیں یا ایک ہی مسکین کو دس دن تک دونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلائیں یا دس مسکینوں کو صدقہ فطر کے برابر خشک غلہ (گیہوں) یا اس کی قیمت دیدیں یا ایک مسکین کو دس دن تک مذکورہ غلہ یا اس کی قیمت دیں۔ دس مسکینوں کے برابر غلہ یا قیمت ایک ہی مسکین کو ایک ہی دن میں دینا جائز نہیں۔

    (۲) یا پھر دس مسکینوں کو بقدر ضرورت کپڑا بنوادیں۔

    صدقہٴ فطر کی مقدار ایک کلو چھ سو تینتیس گرام گندم ہے ، پاکستان میں اس کی جو رقم بنتی ہو وہیں معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند