• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 161670

    عنوان: میری نیت منت کی نہیں تھی، تو کیا اس کا کوئی کفارہ دینا پڑے گا؟

    سوال: ایک دن میں نے دعا کی اور کہا تھا کہ میرے بالوں کو گرنے سے روک لیں اور آج سے میں یہ کام روک دیتاہوں، مگر میں اس کام سے نہیں رک سکا، اس کے بعد میں نے دوسری مرتبہ دعا کی تھی کہ میرے بالوں کو گرنے سے بچالیں، اور میں چھوٹی داڑھی رکھوں گا، مگر داڑھی نہیں رکھ سکا، لیکن اب میرے نہیں گررہے ہیں، الحمد للہ، میری نیت منت کی نہیں تھی، تو کیا اس کا کوئی کفارہ دینا پڑے گا؟ براہ کرم، جواب دیں۔ میں بہت زیادہ الجھن میں ہوں۔

    جواب نمبر: 161670

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1214-1108/L=10/1439

    اگر آپ نے دل دل میں یہ بات کی تھی قسم یا منت کے الفاظ کا تلفظ نہیں کیا تھا توآپ پر کوئی کفارہ واجب نہیں؛البتہ کسی اچھے کام کی نیت کرنے پر حتی الوسع اس کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ،واضح رہے کہ داڑھی رکھنے کی صورت میں کم ازکم یکمشت رکھیں اس سے کم نہ رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند