• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 156796

    عنوان: کام ہونے سے پہلے منت ختم کرنا ؟

    سوال: اگر کسی شخص نے جماعت میں جانے کی منت مانگ لی اور وہ منت کو کام ہونے سے پہلے کینسل کر دے، تو کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 156796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:234-209/sd=3/1439

    منت صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ وہ چیز عبادات مقصودہ کی قبیل سے ہو،جماعت میں نکلنا عبادت مقصودہ نہیں ہے ، لہٰذا اگر کسی شخص نے جماعت میں جانے کی منت مانی، تو اُس کو پورا کرنا لازم نہیں ہے ؛لیکن کسی کارِ خیر کا ارادہ کر نے پر اسے پورا کرنا چاہئے ، پس اگر مذکورہ شخص نے جماعت میں جانے کا ارادہ کیا تھا، تو جتنا ہو سکے اسے پورا کرنا بہتر ہے ۔ وفی البدائع: ومن شروطہ أن یکون قربة مقصودة فلا یصح النذر بعیادة المریض، وتشییع الجنازة، والوضوء والاغتسال و دخول المسجد ومس المصحف والاذان۔ الدرّ مع الردّ المختار:۵/ ۵۱۶۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند