• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 155251

    عنوان: جماعت میں جانے كی نذر مان كر کینسل کر دیا تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟

    سوال: حضرت، میرا نام محمد بلال ہے، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی کسی کام کی وجہ سے چالیس دن کی جماعت میں جانے کی منت یا نذر مان لے، اور پھر وہ اس منت کو کینسل کردے کہ وہ یہ نہیں کر پائے گا یا نہیں کرے گا کام ہونے سے پہلے، اور کام ہونے سے پہلے اس نے کینسل کر دیا تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 155251

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 66-42/SN=2/1439

    نذر صرف ان عبادات کی صحیح اور معتبر ہوتی ہے جو مقصود بالذات ہوں مثلاً نماز روزہ وغیرہ، ”جماعت میں جانا“ عباداتِ مقصودہ میں سے نہیں ہے؛ لہٰذا اس کی نذر کا ایفاء شرعاً لازم نہیں ہے، اگر کوئی شخص اس طرح کی نذر پوری نہ کرے یا کینسل کردے تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے، جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند