• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 154191

    عنوان: كیا میری قسم اس صورت میں ٹوٹ گئی؟

    سوال: میں نے قسم کھائی تھی کہ میں کبھی پورن (فحش ویڈیو) نہیں دیکھوں گا، لیکن میں انٹرنیٹ پر تھا اور اس ویب سائٹ پر ایک ہونے کا موقع نہیں تھا، اس پر کلک کیا تو وہ کھل گیا اور میری نظر پڑ گئی، میں نے ہٹا دیا، اور میں نے اکیلی لڑکی کا ویڈیو بھی دیکھا غافل ہو کر۔ کیا میری قسم ٹوٹ گئی؟ اگر ہاں! تو کفارہ کیا ہوگا؟ اور اس کی رقم تقریباً کتنی ہوگی آج کے زمانے میں؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 154191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1425-1336/H=1/1439

    اگر اکیلی لڑکی کا فحش ویڈیو دیکھا تو خواہ غافل ہوکر دیکھا ہو تاہم قسم ٹوٹ گئی اور کفارہ واجب ہوگیا، کفارہ یہ ہے کہ دس غرباء کو دو وقت شکم سیر کھانا کھلادیں یا دس غرباء کو ایک ایک جوڑی کپڑے بنادیں، آپ کے یہاں غرباء ہوں یا ایسا مدرسہ ہو کہ جس میں غریب طلبہ پڑھتے ہوں تو مدرسہ کے ناظم وذمہ داران سے رابطہ کرکے کفارہ اداء کردیں تو ان شاء اللہ بسہولت اداء ہوجائے گا، ہرجگہ اشیاء کی قیمتیں یکساں نہیں ہوتیں آپ جہاں کفارہ ادا کریں وہاں کے حضرات حساب لگاکر بتلادیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند