عبادات - قسم و نذر

India

سوال # 15193



سلمان
نے قسم کھائی کہ اب سے میں انٹرنیٹ پر گندی تصویر نہیں دیکھوں گا اورپھر بعد میں
دیکھ لیا، تو قسم ٹوٹ گئی یا نہیں؟ اگر ٹوٹ گئی تو کفارہ کتنا دینا پڑے گا، سلمان
طالب علم ہے کوئی کمائی خود کی نہیں ہے؟



Published on: Aug 18, 2009

جواب # 15193

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی:
1335=1335/م



 



قسم
ٹوٹ گئی، اور کفارہ قسم یہ ہے کہ دس مسکین کو دو وقت پیٹ بھرکر متوسط درجہ کا
کھانا کھلائے یا دس مسکین کو کپڑا پہنائے اور ہرایک کو اتنا کپڑا دے کہ بدن کا
اکثر حصہ ڈھک جائے، اگر ان دونوں باتوں میں سے کسی پر قدرت نہ ہو تو لگاتار تین
روزے رکھے۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات