• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 150796

    عنوان: كیا قرآن کی قسم کھانے سے قسم منعقد ہوجاتی ہے؟

    سوال: ایک لڑکے نے غصہ میں کہا ہے کہ قرآن کی قسم میں اپنی بہن کی شادی میں بھی شرکت نہیں کروں گا؟ کیا اس پر کفارہ ادا کرنا ہوگا؟ اگر کرنا ہوگا تو کتنا؟

    جواب نمبر: 150796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1076-1094/L=9/1438

     

    قرآن کی قسم کھانے سے قسم منعقد ہوجاتی ہے،لہذااگر وہ اپنے بہن کی شادی میں شرکت کرتا ہے تو اس کو قسم کا کفارہ دیناہوگا۔اورقسم کاکفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھرکر کھانا کھلایا جائے یا دس مسکینوں کو کپڑا دیا جائے، اگر ان میں سے کسی پر قادر نہیں ہے تو تین روزے رکھنا ضروری ہے۔

     قال فی الشامی: ولا یخفی أن الحلف بالقرآن الآن متعارف فیکون یمینًا (درمختار مع الشامي: ۵/۴۸۴، ط: زکریادیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند