• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 148797

    عنوان: نتیجہ اچھا آنے پر ۱۰۰/ رکعات کی منت مانی مگر ایک سبجکٹ کا نتیجہ اچھا نہیں تو کیا منت پوری کرنا ضروری ہے؟

    سوال: حال ہی میں میں نے اللہ کے لیے نظر مانی تھی کہ اگر اللہ کی ذات سے میرے تمام ایم ٹیک (M.tech) کے مضامین کے نتائج اچھے رہے تو میں ۱۰۰/ رکعت بطور شکرانہ کے ادا کروں گا، لیکن نتیجہ آنے کے بعد جب میں نے دیکھا کہ میرا نتیجہ ایک مضمون (subject) میں اچھا نہیں تھا، شروع سے ہی میں شکرانہ کی نماز پڑھنا شروع کردیا تھا، میں نے دس رکعت پڑھا تھا کہ جس کے بعد سستی آگئی، میں باقی ۹۰/ رکعتوں کو ادا نہ کرسکا۔ براہ کرم اس معاملہ میں میری رہنمائی فرمائیں۔ کیا مجھے باقی ۹۰/ رکعتوں کی نمازیں مکمل کرنا ضروری ہے؟ اور کیا میں اس کے ادا نہ کرنے پر گنہگار ہوں گا؟ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 148797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 662-633/M=5/1438

    صورت مسئولہ میں جب کہ ایک مضمون میں نتیجہ اچھا نہیں تھا تو آپ کے ذمہ بقیہ ۹۰/ رکعتوں کی ادائیگی واجب نہیں، ادا نہ کرنے کی صورت میں گناہ نہ ہوگا لیکن احتیاط یہ ہے کہ ادا کرلیں، یکبارگی دشوار ہو تو تھوڑی تھوڑی کرکے ادا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند