• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 146120

    عنوان: کیا قسم کے کفارے میں امیر اور غریب یکساں ہیں؟

    سوال: کیا مالدار کو قسم کا کفارہ ادا کرنے میں اختیار ہے کہ دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلائے یا تین روزے رکھے ؟ یا مالدار کو قسم کے کفارہ میں تین روزے رکھنا صحیح نہیں؟

    جواب نمبر: 146120

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 102-076/Sd=2/1438

     مالدار صاحب حیثیت آدمی کے لیے قسم کے کفارے میں دس مسکینوں کو دو وقت کھانا کھلانا ہی ضروری ہے، دس مسکینوں کو دو وقت کھانا کھلانے کی وسعت کے باوجود کفارہ قسم میں روزے رکھنا کافی نہیں ہے۔ وکفارتہ․․․ تحریر رقبة أو إطعام عشرة مساکین․․وإن عجز عنہا کلہا وقت الأداء ․․․ صام ثلاثة أیام ولاء ․․․ فلو صام المعسر یومین، ثم أیسر․․․ لا یجوز لہ الصوم ․․․ (الدر المختار مع رد المحتار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند