• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 145349

    عنوان: سگریٹ نہ پینے كی قسم ٹوٹ گئی؟

    سوال: حضرت، میں نے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ اے اللہ آپ کی قسم میں کبھی بھی سیگریٹ نویشی نہیں کروں گا، کچھ مہینے سیگریٹ نوشی چھوڑ دینے کے بعد میں نے پھر سے شروع کر دی، جس کے لیے میں نے اللہ سے معافی مانگ لی ہے، کیا مجھے اب بھی کفارہ ادا کرنا ہوگا یا استغفار سے میری معافی ہو جائے گی۔ اگر کفارہ ادا رکرنا ہوتو کتنا ادا کروں، جب کہ میں پرائیویٹ نوکری کرتا ہوں جہاں میری تنخواہ 6500/- روپیہ ماہانہ ہے۔

    جواب نمبر: 145349

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 030-081/B=2/1438

    صورتِ مذکورہ میں آپ نے قسم توڑی تو آپ کو قسم کا کفارہ دینا واجب ہے، صرف توبہ استغفار سے کام نہیں چلے گا، اگر اتنی استطاعت ہے کہ دس مسکینوں کو دونوں وقت کھلادیں تو ایسا کرلیں، اور اگر آپ اس کی طاقت نہیں رکھتے تو مسلسل تین روزے رکھنے ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند