عبادات >> قسم و نذر
سوال نمبر: 13087
کیا فرماتے ہیں
علمائے دین شرع متین اس معاملہ کے بارے میں کہ ایک انسان اپنی سچائی کے متعلق قرآن
پاک کی قسم کھا سکتا ہے یا نہیں؟ کیوں کہ قرآن کی قسم کے بنا سچائی ثابت نہیں
ہوسکتی ہے؟ آپ سے گزارش ہے کہ اس معاملہ کے بارے میں قرآن او رحدیث کی روشنی میں
جواب دیں ممنون ہوں گا۔

جواب نمبر: 13087
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1009=858/ھ
بوقت ضرورت کسی سچ بات کا یقین دلانے کے لیے قسم کھانے کی اجازت ہے، ضرورت کے موقعہ پر قسم صرف اللہ تعالیٰ کے نام یا اس کی کسی صفت کی کھانی چاہیے، غیر اللہ کی قسم کھانا منع ہے۔ قرآن پاک کی قسم کھانا اگرچہ جائز ہے اس سے قسم ہوجاتی ہے، مگر خلاف ادب اور مکروہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند