• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 69601

    عنوان: کیا اپنی بیوی کے ران پر یا دوسری جگہ عضو رگڑ کر منی نکال لینا صحیح ہے؟

    سوال: کیا اپنی بیوی کے ران پر یا دوسری جگہ عضو رگڑ کر منی نکال لینا صحیح ہے؟ کیا اپنی بیوی کے ہاتھ سے مشت زنی کروالینا صحیح ہے؟ پستان چوستے وقت اگر تھوڑا دودھ حلق میں چلا جائے تو کیا درست ہے؟

    جواب نمبر: 69601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 864-896/B=11/1437 اتفاقاً کبھی ران وغیرہ پر عضو مخصوص رگڑ کر منی نکالی تو اس کی گنجائش ہے لیکن بیوی کے ہاتھ سے مشت زنی کروانا جائز نہیں، اسی طرح بیوی کے پستان سے اگر دودھ حلق کے نیچے اتر گیا تو یہ دودھ پینا حرام ہو گیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند