• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 693

    عنوان:

    کیا اپنے منگیتر سے اپنے خیالات و جذبات کے سلسلے میں بات کرنا اور اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا منع ہے؟ نیز، کیا اس سے ہر بات میں شریک ہونا منع ہے؟

    سوال:

    کیا اپنے منگیتر سے اپنے خیالات و جذبات کے سلسلے میں بات کرنا اور اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا منع ہے؟

    نیز، کیا اس سے ہر بات میں شریک ہونا منع ہے؟

    والسلام

    جواب نمبر: 693

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 590/ج=590/ج)

     

    منگنی ایک وعدہ ہوتا ہے جب تک نکاح نہ ہوجائے دونوں میاں بیوی کے حکم میں نہیں ہوتے ہیں، اس لیے اقرار ہی واجب ہے یہ سب نکاح ہوجانے کے بعد ہو تا کہ بعد میں کوئی خطرہ نہ پیش آسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند