• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 3929

    عنوان:

    چچازاد بہن سے میرا نکاح ہوا، وہ دوسرے چچازاد بہن سے محبت کرتی تھی اور اس نے مجھے ہمارے نکاح سے پہلے سب بتادی تھی، میں نے دونوں فیملی کواس بات مطلع کردیاتھا، لیکن ہمارے گھر والوں نے اس پر دھیان نہیں دیا اور نکاح کی تاریخ طے کردی ، وہ بھی اپنے والدین کے دباؤ پر راضی ہوگی تھی۔ وہ اب بھی اس چچا زاد بھائی سے فون پر بات کرتی ہے، میرے پوچھنے پر اس کا اس نے اعتراف بھی کیا۔وہ یہ کہہ کر مجھے تنگ کرتی ہے کہ میرے لیے دعا کرو تاکہ اس کے ساتھ میری شادی ہوجائے۔ میں پریشان ہوں۔ میں نے اس بارے میں اب تک فیملی کو نہیں بتایاہے ۔ میں بیرون ملک میں کام کررہاہوں۔ کبھی میں یہ سوچ رہاہوں کہ ہمار ا نکاح درست ہے کہ نہیں؟ اب ہمارے گھر والے شادی کی تاریخ طے کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ مجھے اندیشہ ہے کہ کوئی بھی قدم(خود کشی) اٹھا سکتی ہے چونکہ وہ جوان ہے۔ براہ کرم، میری اس پریشانی کا کامیاب حل بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3929

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 110/ م= 110/ م

    آپ کا نکاح مذکورہ چچازاد بہن سے ہوچکا ہے یا ابھی آپ کے گھر والے شادی کی بابت فقط سوچ رہے ہیں؟ سوال سے دونوں طرح کی بات سمجھ میں آرہی ہے، اگر نکاح شرعی طریقے پر ہوچکا ہے تو پھر کسی اندیشے کی ضرورت نہیں، اپنی بیوی کو حکمت و نرمی سے سمجھادیں اور آئندہ دوسرے چچازاد بھائی سے بذریعہ فون وغیرہ پر بات کرنے سے منع کردیں اور بیوی کے حقوق کا خوب خیال رکھیں تاکہ وہ کسی اور طرف مائل نہ ہو، اور اگر نکاح نہیں ہوا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ دوسرے چچازاد بھائی سے مذکورہ لڑکی کا رشتہ محبت مضبوط ہے اور اندیشہ قوی ہے کہ اگر آپ سے نکاح ہوا اور جس سے محبت کرتی ہے اس سے نکاح نہ ہوا تو جوش جوانی میں ومحبت میں کوئی بھی قدم اٹھاسکتی ہے، تو آپ اس سے نکاح کا ارادہ ختم کردیں اور اپنے اور لڑکی کے والدین سے حقیقت حال واضح فرمادیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند