• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 3678

    عنوان:

    عباد اللہ نے اپنی پھوپھی زاد بہن سے شادی کی جب کہ عباد اللہ کے ایک بھائی نے اپنی اسی پھوپھی کا دودھ پیاتھا ، لیکن خود عباد اللہ نے ان کا دودھ نہیں پیاتھا تو کیا عباد اللہ کی یہ شادی جائزہوگی ؟

    سوال:

    عباد اللہ نے اپنی پھوپھی زاد بہن سے شادی کی جب کہ عباد اللہ کے ایک بھائی نے اپنی اسی پھوپھی کا دودھ پیاتھا ، لیکن خود عباد اللہ نے ان کا دودھ نہیں پیاتھا تو کیا عباد اللہ کی یہ شادی جائزہوگی ؟

    جواب نمبر: 3678

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 17/ م= 17/ م

    صورتِ مسئولہ میں عباد اللہ کا نکاح اپنی پھوپھی زاد بہن سے درست ہوگیا، اس لیے کہ اپنے نسبی بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح جائز ہے، درمختار میں ہے: وتحل أخت أخیہ رضاعاً یصح اتصالہ بالمضاف کأن یکون لہ أخ نسبي لہ أخت رضاعیة الخ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند