• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 3371

    عنوان:

    کیا اسلام میں شادی کو ضروری کہا گیا ہے؟

    سوال:

    کیا اسلام میں شادی کو ضروری کہا گیا ہے؟

    جواب نمبر: 3371

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 306/ ب= 264/ ب

     

    حالت اعتدال میں نکاح مسنون ہے، شدت اشتیاق کی صورت میں واجب ہے، اگر مبتلائے زنا ہونے کا قوی اندیشہ ہو تو پھر فرض ہے او راگر اس کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ شادی کے بعد شدت طبع کی وجہ سے بیوی پر ظلم کربیٹھے گا تو مکروہ ہے، اور اگر یقین ہو تو پھر حرام ہے۔ چنانچہ علامہ شامی رقم طراز ہیں: ویکون واجبا عند التوقان (فإن تیقن الزنا إلا بہ فرض) ویکون سنة (موٴکدة) حال الاعتدال (أي القدرة علی وطء ومہر ونفقةژژژ (مکروھا لخوف الجور) فإن تیقنہ حرم ذلک (شامي: ج۴، ص۶۳، ط، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند