• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 3215

    عنوان:

    لڑکی کا کسی شادی شدہ مرد سے شادی کرنے کے بارے میں آپ کا کیا مشورہ ہے

    سوال:

    ایک مسلم لڑکی کی عمر ۲۶/ سال ہے، اس سے آج تک بہت غلطیاں ہو ئی ہیں، وہ بدکاری میں مبتلاہوگئی تھی، اس نے اپنے ایک ساتھی سے محبت کی تھی اور بوس وکنار مبتلاء ہوگئی تھی ، لیکن اب وہ چاہتی ہے کہ اس کا دوست اسے نکاح کرلے اور ایک عزت کی زندگی دے۔ وہ لڑکی اپنی غلطی پر نادم ہے ۔ وہ لڑکا پہلے سے شادی شدہ ہے ا ور وہ اس لڑکی سے کہتاہے کہ اگر اللہ کی مرضی ہوگی تو ان کے نکاح کو ئی روک نہیں سکتاہے اور اسی آس میں وہ لڑکی ہر آنے والے پیغام کو نکال کردیتی ہے۔ وہ لڑکی صرف اللہ کی ذات پر بھروسہ کی ہوئی ہے۔ اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا۔ براہ کرم، اس کا کوئی حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 3215

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 297/ ب= 274/ ب

     

    جب وہ لڑکا شادی شدہ ہے تو اس کے ساتھ نکاح کرنا ہماری رائے میں بہتر نہیں ہے۔ دو بیویاں جہاں ہوتی ہیں عموماً بہت لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں، اس لئے آنے والے پیغام کو نہ ٹالے کسی اور شریف لڑکے کے ساتھ نکاح کرلے۔ اور جو کچھ پہلے ہوا اس پر صدق دل سے توبہ واستغفار کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند