• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 3124

    عنوان:

    کیا مہر کی ادائیگی گواہوں کی موجود گی میں کرنا ضرور ی ہے یا بیوی کو تنہائی میں یعنی بغیر گواہوں کے بھی دیا جا سکتاہے؟

    سوال:

    کیا مہر کی ادائیگی گواہوں کی موجود گی میں کرنا ضرور ی ہے یا بیوی کو تنہائی میں یعنی بغیر گواہوں کے بھی دیا جا سکتاہے؟

    جواب نمبر: 3124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 165/ ج= 160/ ج

    مہر شوہر کے ذمہ ایک دین ہے جس کی ادائیگی گواہوں کی موجودگی میں ضروری نہیں، تنہائی میں بھی بیوی کو ادا کیا جاسکتا ہے: کما ھو المعروف

    نوٹ: اگر شوہر کو یہ خطرہ ہو کہ بیوی کبھی انکار بھی کرسکتی ہے تو گواہ بنالینے یا تحریر لکھوالینے میں مضائقہ نہیں ہے۔ (د)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند