• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 3003

    عنوان: کیا لڑکی کو نکاح کے حوالے سے کسی لڑکے کے سامنے بغیر پردے کے لایا جاسکتا ہے، اگر ایسا ہے تو براہ کرم کوئی حوالہ دیں، شکر گذار رہوں گا۔

    سوال: کیا لڑکی کو نکاح کے حوالے سے کسی لڑکے کے سامنے بغیر پردے کے لایا جاسکتا ہے، اگر ایسا ہے تو براہ کرم کوئی حوالہ دیں، شکر گذار رہوں گا۔

    جواب نمبر: 3003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1059/ ج= 1059/ ج

     

    لایا جاسکتا ہے بشرطیکہ پیغام قبول کرنے کی توقع کی جاسکتی ہو، اگر توقع نہ ہو تو اجازت نہیں اور بہتر شکل یہ ہے کہ لڑکے کی طرف سے اس کی ماں بہن یا بھابھی وغیرہ دیکھ لیں اور لڑکا ان کی پسند پر اعتماد کرے۔ عورتیں لڑکی کی شکل و صورت کے علاوہ اس کے گھر کے ماحول اور رہن سہن کے متعلق بھی واقفیت حاصل کرسکتی ہیں جب کہ لڑکا صرف صورت ہی دیکھ سکتا ہے: قولہ والنظر إلیھا قبلہ أي وإن خاف الشھوة کما صرّحوا بہ في الحظر والإباحة وھذا إذا علم أنہ یجاب في نکاحھا (الشامي: ج۴ ص۶۷، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند