• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 2952

    عنوان: ماں اوربہن کی اجازت کے بغیر بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا؟

    سوال:

    میں ایک عورت سے شادی کرنا چاہتا ہوں، وہ عمر میں مجھ سے بڑی ہے، اور مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے، لیکن میری ماں اور میری بہن اس سے روک رہی ہیں۔ کیا میں ان کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرسکتا ہوں اور ان لوگوں سے الگ رہ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 2952

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 115/ ج= 110/ ج

     

    اگر آپ کی والدہ کسی دینی یا دنیوی مفسدے کے پیش نظر آپ کو روز رہی ہیں تب تو ان کی بات کو ماننا اور مذکورہ لڑکی سے نکاح کرنے سے باز رہنا ضروری ہے۔ اگر ماں کی اجازت کے بغیر شادی کرتا ہے تو نکاح تو ہوجائے گا البتہ نافرمانی کا گناہ ہوگا۔ اور اگر ایسی خاص کوئی مصلحت نہیں تو ان کی نافرمانی کے باوجود نکاح کرنا جائز ہے، گو مستحب اس وقت بھی یہی ہے کہ ماں کی اطاعت کی جائے۔ وحدیث ابن عمر یحمل علے الاستحباب أوعلے أن أمر عمر کان سبب صحیح (بہشتی زیور گیارہواں حصہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند