• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 2681

    عنوان:

    میں اپنی جوانی سے پریشان ہوں یعنی مجھ سے میر ی شہوت قابو نہیں ہورہی ہے،براہ کرم، مجھے کچھ ترکیب بتادیں۔

    سوال:

    میں اپنی جوانی سے پریشان ہوں یعنی مجھ سے میر ی شہوت قابو نہیں ہورہی ہے،براہ کرم، مجھے کچھ ترکیب بتادیں۔

    جواب نمبر: 2681

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 101/ ب= 101/ ب

     

    آپ روزہ کثرت کے ساتھ رکھا کیجیے اور ساگ و سبزی کو زیادہ استعمال میں لائیے، گوشت انڈا اور تمام گرم چیزوں کوکھانے سے پرہیز کرئیے، نظربد سے اپنے کو بچائیے خراب ننگی تصویریں نہ دیکھیں، ہرکسی کے ساتھ تنہائی اختیار کرنے سے باز رہیں، جب بھی کوئی غلط خیال دل میں جگہ لینا شروع کرے، نماز پڑھنا شروع کردیجیے، یا نیک متقی ساتھیوں سے باتیں کرنا شروع کردیں۔ حالات اجازت دیں تو شادی کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند