• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 2643

    عنوان: بہن کی گھریلو زندگی پرسکون ہوجائے اس کے لیے کوئی دعا بتائیں

    سوال:

    میری بہن کی شادی ہوئے ۱۸/ مہینے ہوگئے۔ اس کے شوہراس کو اپنی محبوبہ کی وجہ سے دھوکا دے رہے ہیں، دوسری طرف اس کی محبوبہ نے اس کو دھوکا دے کراس کے ایک دوست سے شادی کرلی تھی، لیکن اس لڑکی کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی ہے اور وہ پھر دوبارہ میرے بہنوئی کی زندگی میں آگئی ہے۔ میرے بہنوئی نے میری بہن سے کچھ بھی نہیں چھپایا اور اس کو ساری باتیں دی۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ میرے بہنوئی اپنی پرانی محبوبہ کی طرف بہت زیادہ جھو کے ہوئے ہیں، اس لڑکی سے اکثر فون پر بات کرتے رہتے ہیں اور میری بہن کے گھر سے باہر جانے سے کا انتظار کرتے ہیں۔ وہ سوتے ہوئے بھی اس لڑکی کا نام لیتے ہیں۔ میر ی بہن اپنے شوہر کو بہت زیادہ چاہتی ہے اور سب باتیں برداشت کرتی ہے۔ میر ی بہن اس مسئلہ سے پریشان ہے، دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے، ہمیشہ مغموم رہتی ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے شوہر کے والدین کو نہیں کہہ سکتی ہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو اس بارے میں کچھ بتا سکتی ہے، چونکہ اس سے اس کی زندگی تباہ ہوجائے گی۔ براہ کرم، اس بابت کچھ دعائیں اور وظیفے بھیج دیں تاکہ وہ یہ سب پڑھ کراپنے شوہر پر دم کرسکے۔

    جواب نمبر: 2643

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 47/ ھ= 37/ ھ

     

    آپ اپنی بہن سے کہہ دیں کہ تم صبر کرو اور باوجود شوہر کے مذکورہ حالات کے اس کے ساتھ حسن معاشرت کا معاملہ ملحوظ رکھو، بہشتی زیور کو اپنے مطالعہ میں رکھو اور ہرنماز کے بعد سورہٴ الم نشرح اور سورہٴ قریش گیارہ گیارہ مرتبہ اور اول و آخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے وہ پانی یا اس کو دودھ چائے سالن وغیرہ میں ڈال کر پلادیا کریں اور روزانہ دو رکعات نفل صلوة الحاجت پڑھ کر پریشانیوں سے نجات کے لیے دعا کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند