• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 2380

    عنوان:

    اگر کسی آدمی نے رات میں سوتے وقت اندھیرے میں غلطی سے اپنی عورت کے اوپرہاتھ ڈالنے کے بجائے اپنی لڑکی کے اوپر ڈال دیا، اس کو پتہ نہیں تھا تو اس کاکیا مسئلہ ہے؟

    سوال:

    اگر کسی آدمی نے رات میں سوتے وقت اندھیرے میں غلطی سے اپنی عورت کے اوپرہاتھ ڈالنے کے بجائے اپنی لڑکی کے اوپر ڈال دیا، اس کو پتہ نہیں تھا تو اس کاکیا مسئلہ ہے؟

    جواب نمبر: 2380

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1595/ ب= 1413/ ب

    (۱) حرمتِ مصاہرت کے ثبوت کے لیے تین چیزیں ضروری ہیں: ۱- کھلے جسم کو پکڑا ہو۔ ۲- شہوت کے ساتھ پکڑا ہو۔ ۳- پکڑنے کے بعد شہوت میں زیادتی ہوئی ہو۔ اگر یہ تینوں چیزیں پائی گئیں تو بیوی آپ کے لیے ہمیشہ کے لیے حرام ہوگئی۔ اور اگر ہاتھ ڈالتے ہی پتہ چل گیا کہ یہ میری بیوی نہیں بلکہ میری بیٹی ہے اور فوراً شہوت ختم ہوگئی تو اس سے کوئی حرمت ثابت نہ ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند