• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 2313

    عنوان:

    چچی کی بہن سے شادی درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میرا بیٹا جس کی عمر اکیس سال ہے، میں اس کی شادی اپنے چھوٹے بھائی کی بیوی کی چھوٹی بہن سے کرنا چاہتا ہوں جس کی عمر بیس سال ہے؛ یعنی وہ لڑکی میرے بیٹے کی سگی چچی کی بہن ہوئی۔ دوسری بات یہ ہے کہ میرے گھر والے ، کچھ رشتہ دار اور سیفی برادری کے کچھ لوگ اس شادی کے خلاف ہیں۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام قرآن و حدیث کی روشنی میں کہ کیا یہ شادی جائز ہے؟ اور جو لوگ اس شادی کے خلاف ہیں کیا ان لوگوں کا اختلاف جائز ہے؟ علمائے کرام شریعت کی روشنی میں میری رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 2313

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 871/ج=871/ج

     

     آپ کے بیٹے کا اس کی چچی کی بھن سے نکاح جائز ہے۔ قال تعالی: واحل لکم ما وراء ذلکم (سورۃ النساء: 24) اور آپ کے گھر والوں، رشتہ داروں اور برادری کے لوگوں کا اس وجہ سے اختلاف کرنا کہ لڑکی لڑکے کی چچی کی بھن ہے صحیح نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند